ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چرانے والا مہمان گرفتار

چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چرانے والا مہمان گرفتار

Sun, 27 Nov 2016 01:57:53    S.O. News Service

منگلورو 26/نومبر (ایس او نیوز) بیٹے کا دوست بن کر مہمان کی حیثیت سے رات گزارنے کے بعد میزبان کے گھر سے چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی اور نقد چالیس ہزار روپے چرانے والے نوجوان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ منگلوروکدری کی لوبو گلی میں واقع ایک مکان میں یونس احمد عرف لیاقت (۶۳سال)جو کہ گھر کے مالک کے بیٹے کا دوست تھا مہمان بن کر آیا۔جب وہ رات گزارنے کے بعد دوسرے دن چلا گیا تو گھر والوں نے دیکھا کہ پلاٹینم اور ہیرے کی بنی چودہ لاکھ بائیس ہزار روپے مالیت کی انگوٹھی اور گھر میں موجود چالیس ہزار روپے کی نقد رقم غائب ہے۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر پہلے تو پولیس نے گھر کے نوکروں پر ہی شبہ کرتے ہوئے انہی کو تفتیش کا نشانہ بنایا۔ مگر کوئی سراغ نہ ملنے پرچکمگلورو پہنچ کر پولیس نے گھر میں مہمان بن کر رات گزارنے والے یونس سے تفتیش کی تھی۔ کچھ ہی دیر میں یونس نے اپنا جرم قبول کیا اور اس کے قبضے سے انگوٹھی اور نقد برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
 


Share: